ممبئی،23اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹررا ریاستی الیکشن کمشنر کے پاس شیوینا نے جین منی کے خلاف شکایت کی ہے۔الزام ہے کہ گوشت فری سوسائٹی کرنے کی بات کہہ کر جین لیڈر نے میرا-بھیدر الیکشن میں اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔شیوسینا کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہاکہ ذاکرنائیک کی طرح ٹی وی پر آکر گفتگو کرنے والے ایک جین مونی نیاپدماساگرجی مہاراج کمیونٹی میں زہر گھولنے کا کام کر رہے ہیں۔بی جے پی نے صرف پیسے اور طاقت پر میر بھریندر کا انتخاب جیتاہے۔اس سلسلے میں جین رہنما کی ایک ویڈیو میونسپل انتخابات سے پہلے دو دن وائرل ہوئی تھی۔یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،ساتھ ہی یہ سپریم کورٹ کے فیصلے جس میں کہا گیا تھا کہ مذہب کی بنیاد پرتشہیر نہیں کی جا سکتی، اس کی بھی خلاف ورزی ہے۔بتادیں کے کہ بی جے پی نے میرا- بھیندر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات جیتاہے۔بی جے پی نے شیوسینا اور کانگریس کوبہت پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ان انتخابات میں بی جے پی نے 61نشستیں جیتی ہیں۔اس انتخاب میں بی جے پی کو 61، شیوسینا کو 22، کانگریس کو 10سیٹوں پر کامیابی ملی۔وہیں این سی سی ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائی۔میرا- بھریندر میونسپل کارپوریشن کی 94نشستوں کے لئے 509امیدوار نے اپنی قسمت آزمائی تھی۔اتوار کو مجموعی طور پر 47فیصد پولنگ ہوئی تھی۔